مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں لیبر یونین مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئےجبکہ پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرے میں لیبر یونینز کا ساتھ طلبا جماعتوں نے بھی دیا، مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی، جھڑپوں میں 20پولیس اہلکار اور 6مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانس میں لیبر یونین مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئےجبکہ پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1864753
آپ کا تبصرہ